پیر , 28 مئی 2018

عادل الجبیر، اسرائیل کے بہترین ترجمان ہیں:اسرائیلی وزیر دفاع

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے سابق وزير جنگ موشہ یعلون نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر اسرائیل کے بہترین ترجمان ہیں وہ اسرائيل کی باتوں کا عربی میں ترجمہ کرتے ہیں ۔

اس نے کہا کہ عادل الجبیر وہی باتیں عربی میں کہتے ہیں جو اسرائيل عبری زبان میں کہتا ہے۔ اس نے کہا کہ ایرانی نظام اسرائيل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بات کررہا ہے جبکہ ہم نے سعودی عرب کو ایران کے پیچھے لگا دیا ہے کیونکہ ایران سے اسرائيل اور سعودی عرب دونوں کو خطرہ ہے اور اسی وجہ سے سعودی عرب کے ولیعہد اور وزير خارجہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے پر مجبور ہیں۔

لبنان نے حزب اللہ کے بارے میں عرب لیگ کے بیانیہ کو مسترد کردیا
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی حکومت اورعوام نے حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے کے عرب لیگ کے بیانیہ کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

عرب لیگ میں لبنانی حکومت کے نمائندے انطوان عزام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان ، لبنانی قوم کی نمائندہ تنظیم ہے جس نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

لبنانی نمائندے نے کہا کہ لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے موجود ہیں حزب اللہ پر دہشت گردی کے الزام کو ہم سختی سے رد کرتے ہیں کیونکہ یہ بے بنیاد اور جھوٹا الزام امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر لگایا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ عرب لیگ نے اتوار کو اپنے بیان میں حزب اللہ لبنان پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے جسے خود لبنانی حکومت نے مسترد کردیا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب اور اس کے 4 اتحادی ممالک نے قطر پر دہشت گردی کا الزام عائد کرکے اس پر بر ، بحری اور فضائی راستے بند کردیئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی مسلح افواج دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ: امیر فرزاد اسماعیلی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)خاتم الانبیاء ايئر ڈیفنس ہیڈکوارٹرکے سربراہ امیر فرزاد اسماعیلی نے صحافیوں سے گفتگو میں ...