منگل , 12 دسمبر 2017

آیت اللہ سید علی خامنہ ای زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ کرمانشاہ میں زلزلہ سے متاثرہ ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کرمانشاہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں بالخصوص سرپل ذہاب شہر کا دورہ کیا اور اس شہر کے لوگوں کے ساتھ گفتگو کی۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سرپل ذہاب شہر کےعوام کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے غمزدہ اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور فرمایا کہ اس سانحہ میں 500 افراد جاں بحق ہوئے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی حکام نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے کام میں بھر پور تعاون کیا اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا زلزلے میں جاں بحق ہونے والے عزیزوں کا غم سنگین ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرجمیل مرحمت فرمائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اعلی حکام سے فرمایا تھا کہ زلزلہ زدگان کے لئے ہمدردی اور امداد رسانی کا عمل پوری قوت اورطاقت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے اور زلزلہ سے متاثرہ تمام علاقوں میں موسم سرما کے پیش نظر زلزلہ زدگان کے مسائل و مشکلات کو ختم کرنے کے گزشتہ اتوار کی رات ایران کے مغربی صوبوں میں آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی تھی تاہم زیادہ تر جانی اور مالی نقصانات صوبےکرمانشاہ میں ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ایران کے صدر کی شرکت

اتہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کی جانب سے امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل ...