منگل , 25 ستمبر 2018

دنیا کا امن وسکون کون تباہ کر رہا ہے:برطانوی اخبارکا انکشاف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار گارڈین نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے داماد اور مشیر خاص جارڈ کوشز دنیا کے امن کو تباہ کر رہے ہیں ،اخبار کے مطابق بن سلمان اور کوشنر کے درمیان خوشگوار اور مضبوط دوستی پائی جاتی ہے اور دونوں دنیا بھر کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔

اخبار کا مزید کہنا تھا کہ کوشنر نے گزشتہ اکتوبر کے اواخر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور بن سلمان کے ساتھ ایک لمبی میٹنگ کی تھی جس کے بعد بن سلمان نے سعودی عرب میں اپنے مخالفین کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے درجنوں سعودی شہزادوں کو گرفتار کیا تھا ،اس کے بعد بن سلمان نے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سے زبردستی استعفیٰ لیتے ہوئے انہیں یرغمال بنایا۔کوشنر سے ملاقات کے بعد بن سلمان نے یمن کے بندرگاہوں کا بھی محاصرہ کرنا شروع کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا، صدر ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ایران نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم ...