منگل , 25 ستمبر 2018

عرب لیگ ایک بے اثر اور خستہ حال تنظیم ہے:صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی الزامات کی بنیاد پر ایران کی مذمت اور حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ایرانی صدر حسن روحانی عرب لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لگی ایک بے اثر اور خستہ حال تنظیم بن چکی ہے۔
حسن روحانی نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس کے اختتامی بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عرب کے حالیہ اجلاس کے اختتامی بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عرب لیگ کو یاد دلایا کہ وہ عراق پر داعش کے قبضے کے وقت خاموش تھے اور شام میں معصوم شامیوں کے دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل پر خاموش تھے۔

یمن پر 2 سال سے بھی زائد عرصے سے جاری سعودی جارحیت پر خاموش ہے ،لیبیا میں دہشت گردی کے راج پر خاموشی ہے ،لبنان پر داعش کے منڈلاتے ہوئے خطرات پر بھی خاموش تھے اور دہائیوں سے لبنان فلسطین میں اسرائیلوں کے مظالم پر بھی خاموش ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نتین یاہو’’برا‘‘ ہے اسے تبدیل کرنا ہو گا، لونی

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر ’’تسیبی لونی‘‘نے اسرائیلی ٹی وی چینلز کو دیے گئے اپنے ایک بیان ...