منگل , 12 دسمبر 2017

بن سلمان نے شہزادوں کو گرفتار کیوں کیا؟ ایک اور فرضیہ

(تسنیم خیالی)
سعودی عرب میں درجنوں شہزادوں کی بد عنوانی کے تحت گرفتاریوں کے بعد کئی فرضیے ان گرفتاریوں کی وجہ تشریح کرنے لگی۔کسی نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ملک میں کئی سالوں سے چلی آرہی بدعنوانیاں اور کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور کسی اور نے کہا کہ بن سلمان کا بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف مہم آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے اور ان گرفتاریوں کے پیچھے اصل اپنے مخالفین اور ان کی مستقبل میں سعودی بادشاہ بننے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

یہ بات تو طے ہے کہ شاہ سلمان کے بعد ان کے بیٹے محمد بن سلمان نے ہی سعودی فرمانروا بننا ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ حکمران خاندان آل سعود کا ایک بڑا حصہ بن سلمان کا سعودی فرمانروا بننے کے حق میں نہیں اور ان کے نزدیک خاندان میں ایسے بہت سے افراد ہیں اور بادشاہ بننے کیلئے بن سلمان سے زیادہ موزوں ہیں۔

خاندان کے اس حصے کی بے تحاشی کوششوں کے باوجود سعودی فرمانروا شاہ سلمان اس بات پر آمادہ نہیں ہوئے کہ ان کا بیٹا ان کے بعد بادشاہ نہ بنے۔اس تمام صورتحال میں اچانک سے گزشتہ اکتوبر کو جدہ میں واقع السلام محل پر حملہ ہوجاتا ہے جس میں حملہ آور اور متعدد سیکیورٹی آفیسر مارے جاتے ہیں۔

حملے کے وقت ولی عہد بن سلمان ’’السلام محل‘‘ میں موجود تھے البتہ وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔سعودی عرب کے سرکاری اعلان کے مطابق حملہ آور کا تعلق شدت پسند اور دہشت گرد گروپوں سے تھا جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا اصل مقصد بن سلمان کو قتل کرنا تھا اور کسی نے اسے اس حملے کے کچھ عرصے بعد ہی بن سلمان نے شہزادوں ،موجودہ و سابق عہدیداروں اور کاروباری شخصیات کو بدعنوانی اور کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا۔

تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ گرفتار ہونے والے میں بہت سے ایسے ہیں جو ’’السلام محل‘‘ پر حملہ اور بن سلمان کو قتل کرنے کی ناکام کوشش میں ملوث ہیں اور اب بن سلمان ان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

اس بات سے سبھی اتفاق کرتے ہیں کہ بن سلمان کا سعودی فرمانروا بننا آسان نہیں اور ان کے خلاف سازش بُنی جارہی ہیں تاکہ وہ اقتدار تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔یہ بھی متوقع تھا کہ بات قتل و غارت گری تک پہنچے گی البتہ اتنی جلدی کی توقع نہیں تھی۔کیا بات یہاں تک ختم ہوگی ہے یا پھر کچھ اور بھی دیکھنے کو ملے گا۔آنے والے وقت میں مزید صورتحال واضح ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: سینما کی واپسی کا سفر

سعودی عرب میں سینما ہالز پر پابندی ختم کرنے کا اعلان (ویڈیو پیکج) سعودی عرب ...