منگل , 12 نومبر 2019

پاک فوج کا چھوٹو گینگ کیخلاف گھیرا تنگ ، آپریشن انجام کے قریب

news-1460882632-8317

ڈی جی خان (نامہ نگار) راجن پور میں چھوٹو گینگ منطقی انجام کے قریب پاک فوج نے آپریشن کی کمانڈ سنبھال لی۔تفصیلات کے مطابق چھوٹوگینگ پرعرصہ حیات تنگ کردیا گیا، پاک فوج نےکچی جمال کوچاروں طرف سے گھیرلیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یرغمال اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح ہے۔ راجن پور میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن ضرب آہن خاتمے کے قریب ہے۔چھوٹو گینگ کو نرغے میں لے لیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔ بکتر بندگاڑیاں،گن شپ ہیلی کاپٹرز اورجدید اسلحہ سے لیس جوانوں نے شرپسندوں پر اپنا شکنجہ کس لیا۔پاک فوج نے یرغمالی پولیس اہلکاروں کوبچانے کیلئے آپریشن میں محتاط حکمت عملی اختیار کی ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے اعلانات کیے جا رہے ہیں کہ ڈاکو ہتھیارڈال دیں اورمغویوں کو چھوڑدیں۔چھوٹوگینگ نےپنجاب پولیس پرعدم اعتماد ظاہرکرتےہوئےمطالبہ کیا ہےکہ یرغمالیوں کےبدلے بچوں اورساتھیوں کو محفوظ راستہ دیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان کا استعفیٰ لینے کی حکمت عملی تبدیل ہو سکتی ہے: فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ف) کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی …