بدھ , 13 دسمبر 2017

سعودی عرب کی لبنانی میدان میں ناکامی بن سلمان کے منہ پر طمانچہ

(تسنیم خیالی)
لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے باقاعدہ طور پر اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے اور لبنانی حکومت کا بدستور اپنے فرائض سرانجام جاری رکھنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔اس اعلان کے بعد بلاشبہ سعودی عرب لبنانی میدان میں ایک تاریخی شکست حاصل سے دوچار ہوا ہے اور اس اعلان کے بعد گویا سعد الحریری نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گال پر طمانچہ رسید کردیا ہے۔

اس اعلان سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب لبنان میں دہائیوں پر محیط اپنے اثرورسوخ کو کافی حد تک کھو بیٹھا ہے جو کہ سعودی عرب کیلئے ایک بہت بڑا نقصان کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا۔

اس سعودی ناکامی کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ خود بن سلمان کا قصور ہے جس نے الحریری سے زبردستی استعفیٰ لیا،شاید وہ بھول چکے تھے کہ اگرچہ الحریری سعودی شہریت کے حامل ہیں مگر وہ کوئی عام سعودی شہری نہیں بلکہ لبنان کے وزیر اعظم ہونے کے ساتھ ساتھ فرانسیسی شہری اور علاقے میں ایک اہم سیاست دان شمار ہوتے ہیں۔وہ کوئی عام سعودی شہری نہیں جن کے ساتھ آل سعود کے شہزادے غنڈا گردی زور زبردستی اور بدمعاشی کرتے پھریں۔

الحریری کا استعفیٰ لینے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ بن سلمان سیاست کے میدان میں تجربہ نہیں رکھتے اور ان کی پالیسیاں اور طریقہ کار غلط ہونے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی ساکھ کیلئے انتہائی خطرناک اور نقصان دہ ہے،جن کے جاری رہنے سے سعودی عرب کی ساکھ صرف علاقے میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں متاثر ہوگی (وہ ساکھ جو پہلے سے ہی یمن جنگ ،قطر بائیکاٹ،نائن الیون اور دہشت گردی کی پشت پناہی سے متاثر ہوچکی ہے)۔

نوجوان بن سلمان ابھی ولی عہد کے منصب پر فائز ہیں اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بعد بن سلمان ہی نئے سعودی فرمانروا بنتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور فرمانروا بننے کے بعد اگر بن سلمان کی پالیسیوں کی یہی صورتحال رہی تو بن سلمان سعودی عرب کے خارجی معاملات بھی تباہ کر دیں گے ٹھیک اسی طرح جس طرح بن سلمان نے آل سعود خاندان کے شہزادوں کو گرفتار کرکے اندرونی معاملات کو بگاڑ دیا۔

اپنے چچاؤں اور چچا زادوں کو گرفتار کر کے بن سلمان اس خام خیالی میں نہ رہیں کہ معاملات ٹھیک ہیں بلکہ انتہائی خراب ہیں،بن سلمان نے سعودی عرب کوباہر اور اندر دونوں طرف سے ہی پھنسا دیا ہے اور کسی بھی وقت نا صرف بن سلمان بلکہ پورے سعودی عرب کو بن سلمان کی بچگانہ حرکتوں کا حساب ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: سینما کی واپسی کا سفر

سعودی عرب میں سینما ہالز پر پابندی ختم کرنے کا اعلان (ویڈیو پیکج) سعودی عرب ...