بدھ , 13 دسمبر 2017

ریاض پر داغے گئے میزائل کو امریکی "پیٹریاٹ” میزائل دفاعی نظام تباہ نہ کرسکا، نیویارک ٹائمز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار کے مطابق اس صورت میں امریکی دفاعی نظام "پیٹریاٹ” کے قابل بھروسہ ہونے پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔امریکی اخبار نے اپنی رپوٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ یمن سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر داغے گئے میزائل کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جاسکا تھا جبکہ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے دفاعی مزائل نظام کے ذریعہ اسے ناکام بنادیا تھا۔

نیویارک ٹائمز نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ زمین سے ملنے والے میزائل کے ٹکڑوں سے یہ بات ثابت ہوتا ہے کہ انصار اللہ یمن کی جانب سے داغا گیا میزائل اسکڈ تھا جو دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے اور جب امریکی پیٹریاٹ میزائل نظام سے اسے فضا میں نشانہ بنایا گیا تو اسکڈ میزائل کا صرف پچھلا حصہ تباہ ہوا تھا جبکہ میزائل کا اگلا حصہ ریاض ائیرپورٹ پر جاگرا تھا۔امریکی اخبار کے مطابق اس صورت میں امریکی دفاعی نظام کے قابل بھروسہ ہونے پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی پیمانے پر ہتھیاروں کی تجارت میں اضافہ ہوگیا، برطانوی رپورٹ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ادارے سپری نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ہتھیاروں کی عالمی تجارت ...