بدھ , 13 دسمبر 2017

گوگل میپ پر ”موٹرسائیکل موڈ“ فیچر متعارف

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے بھارت میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے گوگل میپس میں ”موٹرسائیکل موڈ“ کے نام سے ایک نیا اور زبردست فیچر متعارف کرایا ہے۔یہ فیچر موٹرسائیکل سواروں کے سفر کو مزید آسان بنا دےگا۔اس فیچر سے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے آرام سے بہترین، مختصر ترین اور آسان راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔اس فیچر سے یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ راستے میں روڈ بلاک تو نہیں یا منزل مقصود کے قریب پارکنگ کی سہولت ہے یا نہیں۔نیا فیچر گوگل میپس کے ورژن 9.67.1 میں شامل کیا گیا ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گوگل اس فیچر کو دوسرے ممالک میں کب متعارف کرائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

شاومی کے ”ریڈمی 5 “ اور ”ریڈمی فائیو پلس “ سمارٹ فون متعارف

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی شیاومی نے اپنے دو نئے ‘سستے’ سمارٹ فون ریڈمی 5 ...