جمعہ , 23 اگست 2019

میانمارکے مسلمانوں کا قتل نسل کشی ہے، اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا ہے کہ میانمارکے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام نسل کشی ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ زید رعدالحسین نےجنیوا میں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس میں کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حکومتی اقدامات کی تحقیقات کے لئے مختلف علاقوں تک رسائی ضروری ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کو تسلیم نہ کرنا میانمار کے مسلمانوں کی توہین ہے۔
اس دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نےبھی ایک قرارداد پاس کرکے میانمار کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ غیر مشروط طور پر اور بلا روک ٹوک اقوام متحدہ کے ماہرین کو اس بات کی اجازت دے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر ہوئےمظالم کی تحقیقات کرسکیں۔

یہ بھی دیکھیں

کوپن ہیگن کے شدید ردعمل کے بعد ٹرمپ نے اپنا دورہ ڈنمارک ملتوی کردیا

کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک)جزیرہ گرین لینڈ کی خریداری سے متعلق امریکی صدر کی تجویز پر …