بدھ , 13 دسمبر 2017

یورپی یونین نے17ممالک کو ٹیکس چوروں کی جنت قرار دیکربلیک لسٹ کردیا،ویب ڈیسک

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 17 ممالک کو ٹیکس چوروں کی جنت قراردے کربلیک لسٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے کالا دھن سفید کرنے اور ٹیکس چوری کیلئے مشہور کئی ممالک کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا اور سترہ ٹیکس ہیونز کو بیلک لسٹ قرار دیدیا ہے۔

ان میں متحدہ عرب امارات،بحرین، جنوبی کوریا، پاناما ، زمبیا، گوام، بارباڈوس، گرینیڈا، مکائو، مارشل آئی لینڈز، منگولیا،تیونس اور دیگرممالک شامل ہیں۔

جرسی، آئل آف مین اور کے مین آئلینڈ کو واچ لسٹ پر رکھا ہے۔

یورپی یونین کے مطابق یہ جگاہیں ٹیکس چوری اور ٹیکس بچانے کیلئے موزوں ہیں، ٹیکس چوروں سے نمٹنے کیلئے یہ پہلا قدم ہے، جلد مزید مؤثر حکمت عملی ترتیب دےجائے گی۔

یورپی یونین کے اس فیصلے کے باعث ان 17 ممالک کی معیشت کو بھی زبردست نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

ان تمام ممالک کو یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی فنڈنگ بند کر دی جائے گی اور یورپی یونین میں موجود ان ممالک کے اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یورپی یونین نے بھی امریکی صدر کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے یکطرفہ ...