جمعہ , 23 فروری 2018

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پراقوام متحدہ کا سخت ردعمل

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر اقوام متحدہ نے بھی سخت رد عمل دکھایا ہے۔
اقوام متحدہ کے امن ایلچی برائے مشرق وسطیٰ نیکولے میلادینوف نے متنازع شہر کے بارے میں کسی بھی اقدام کے سنگین مضمرات سے آگاہ کیا ہے۔مسٹر نیکولے نے ایک بیان میں کہا کہ ” اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اس موضوع پر کئی مرتبہ بیانات جاری کر چکے ہیں اور وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ہمیں اپنے اقدامات کے مضمرات کے بارے میں بہت محتاط رہنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کے مستقبل کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔وہ آپس میں مل بیٹھیں اور تصفیہ طلب مسائل کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ افتتاح کے لیے تیار‘ نام نہیں رکھا جاسکا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دس سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے نئے اسلام آباد ایئرپورٹ ...