بدھ , 13 دسمبر 2017

یہ سستی چیز دل کو صحت مند بنائے

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر اپنے دل کو ہمیشہ صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو آج کل عام دستیاب اس چیز کا استعمال عادت بنالیں جو کہ انتہائی سستی بھی ہے۔بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شکرقندی کا استعمال صرف منہ کا ذائقہ ہی دوبالا نہیں کرتا بلکہ دل کی صحت کے لیے بھی بہتر ہے۔شکرقندی میں وٹامن سی اور بی سکس کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند فائبر اور مینگنیز جیسے اجزاءموجود ہوتے ہیں۔ایک درمیانے سائز کی شکر قندی جسم کے لیے روزانہ درکار وٹامن اے کی مقدار بھی فراہم کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔

وٹامن اے وہ جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ مختلف اعضاءمیں آنے والی تنزلی کی روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ بینائی کو بہتر رکھتا ہے۔یہ وٹامن کسی زخم کی صورت میں اسے جلد بھرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ وٹامن اے جلد کی ساخت کو ٹھیک رکھنے میں مدد دیتا ہے ورنہ دوسری صورت میں بیکٹریا اور وائرس زیادہ آسانی سے جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شکر قندی میں موجود پوٹاشیم جسم میں سوڈیم کے اثرات کو کم کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات پائی جاسکتی ہے جو کہ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

انسانی صحت کے لیے تباہ کن عادت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نمک ایسی چیز ہے جس کے بغیر کسی کھانے کو ذائقے ...