پیر , 26 فروری 2018

چینی خلائی ماہرین کا روبوٹک مون خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ

بیجینگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی خلائی ماہرین روبوٹک مون خلائی اسٹیشن قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اسٹیشن کی مدد سے چاند پر موجود پہاڑیوں ، توانائی اوربالخصوص چاند کے سیاہ کناروں پر تحقیق کی جائے گی، اس خلائی اسٹیشن سے مدار اور دیگر سیاروں پر تحقیقات میں بھی آسانی ہو گی۔پیکنگ یونیورسٹی خلائی سائنس کے پروفیسر جیو ویسین نے کہا ہے کہ پائیدار جغرافیائی مطالعہ کے لئے ایسے اسٹیشن کی تعمیر اور منصوبہ بندی از حد ضروری ہے۔ اس لئے چینی خلائی ماہرین روبوٹک مون خلائی اسٹیشن قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس خلائی اسٹیشن کو توانائی پہنچانے کے لئے شمسی توانائی کے جنریٹرز کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں ‘سستا ترین ‘ ڈوئل کیمرہ فون دستیاب

بیجینگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی ہیواوے نے اپنا ایک اور سستا ڈوئل کیمرہ فون آنر ...