منگل , 21 اگست 2018

پی آئی اے کا نجف کے لئے کرایے میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی آئی اے نے نجف کے لیے یک طرفہ اور دو طرفہ کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کی ائیر لائن کے مطابق ایئر لائن کے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک اجلاس میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے کہا کہ نجف کے لیے جن رعایتی کرایوں کا اعلان کیا گیا ہے وہ 15 دسمبر تک مؤثر رہیں گے، ہمارا مشن ہے کہ فضائی مسافروں کے لیے پی آئی اے پہلی ترجیح بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ نجف کے لیے پروازیں اپنے آغاز کے بعد خاطر خواہ نتائج دے رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شاہ محمود قریشی کا خارجہ پالیسی کے ازسر نو جائزے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خارجہ پالیسی کے ازسر نو ...