بدھ , 13 دسمبر 2017

ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے پرتشدد واقعات کا خطرہ ہے،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے پرتشدد واقعات کا خطرہ ہے۔بیت المقدس سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے نے امریکی انتظامیہ کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا۔

وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے صدر ٹرمپ نے بہت بڑا قدم اُٹھایا جس کی وجہ سے پرتشدد واقعات کا خطرہ ہے،لندن، قاہرہ ، مراکش، مغربی کنارے اور اردن میں فلسطین کی حمایت کرنے والوں کی جانب سے پرتشدد واقعات ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،حساس اداروں کو سخت سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اسرائیل سمیت دیگر ممالک میں سفارتی عملے، سفارتخانوں اور سفارتی مشنز کیلئے کام کرنے والوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا تاہم اسرائیلی دارالحکومت کی منتقلی کے فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

یورپی یونین نے بھی امریکی صدر کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے یکطرفہ ...