بدھ , 26 ستمبر 2018

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری اورڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اورجسٹس باقرنجفی رپورٹ پربات چیت ہوئی اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پرسابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔جبکہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اورعلامہ طاہر القادری کے درمیان آج لاہورمیں ملاقات بھی متوقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کرپشن کیس میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد کو گرفتار کر لیا گیا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کے مبینہ فراڈ سے متعلق مقدمے ...