منگل , 16 جولائی 2019

اسرائیلی حریف سے کشتی لڑنے سے انکار پر ایرانی پہلوان کو امام خامنہ ای کا خراج تحسین

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) رہبرمعظم حضرت ‘آیت اللہ خامنہ ای’ نے عالمی ریسلنگ کے حالیہ مقابلوں میں اسرائیلی حریف کے سامنے کشتی لڑنے سے انکار پر نامور ایرانی پہلوان ‘علی رضا کریمی’ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایرانی پہلوان علی رضا کریمی نے گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امام سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔رہبر معظم نے علی رضا کریمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حریف کو ٹھکرا کر آپ نے قوم و ملت کے وقار کو بلند کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی پہلوان ‘علیرضا کریمی’ نے پولینڈ کے عالمی کشتی مقابلوں کے حساس مرحلے میں صہیونی حریف کے ساتھ کشتی لڑنے سے انکار کردیا تھا جس سے وہ تمغہ جیتنے کے حتمی چانس سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب رات میں ابہا ایرپورٹ بند رکھنے پر مجبور

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر یمن کے مسلسل ڈرون حملوں کے …