جمعہ , 19 جنوری 2018

سعودی عرب کا سینما ہالوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نےملک میں سینما ہالوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب نےملک میں سینما ہالوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے نئے سال سے خواتین کے گاڑی چلانے پر عائد پابندی ختم کردی ہے جبکہ اب خواتین کو مردوں کے ساتھ اسٹیڈیم جاکر گیمز دیکھنے کی بھی اجازت ہوگی۔

گزشتہ ہفتے ہی سعودی عرب میں خواتین کا ایک کنسرٹ ہوا جو تاریخ کا پہلا کنسرٹ تھا جس میں خواتین نے حصہ لیا۔ اس کنسرٹ میں لبنانی گلوکارہ حبا تواجی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تھی اور مختلف گانے گائے تھے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی ولیعہد سعودی عرب کی وہابی ثقافت کی بعض رسموں کو ختم کررہے ہیں اس سلسلے میں اس نے عورتوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا قانون منظور کرنے کا اعلان کیا اور عورتوں کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت بھی دیدی ، جبکہ سعودی عرب کی عورتیں اب اپنے شوہروں کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر بھی جاسکتی ہیں۔ سعودی عرب میں جاری اصلاحات کا آغازامریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد شروع ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام سے ملحقہ سرحدپرترک فوج کی تعدادمیں اضافہ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی افواج نے اپنی سرحدوں کے قریب شام سے متصل علاقوں ...