پیر , 25 مئی 2020

اردن، اخوان المسلمین نے داعش سے ملحق ہونے کی دھمکی دیدی

3efc28ecd0285d84687d2617a23dc1bb

اردن (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن حکومت نے ملک میں موجود اخوان المسلمین کے دفاتر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق اردن حکومت نے ملک میں موجود اخوان المسلمین کے دفاتر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سیل کردیا۔ اس کے بعد اس تنظیم کے بعض قائدین کی طرف سے یہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش کے ساتھ ملحق ہوجائیں گے۔ گذشتہ روز اردن کی پولیس نے اخوان المسلمین کی ذیلی تنظیم جبہۃ العمل الاسلامی کے دفتر کو سیل کردیا در حالیکہ اس تنظیم کے پاس اردن میں فعالیت کا لائسنس موجود ہے۔ اردن پولیس کے اس اقدام کی پر اخوان المسلمین نے شدید احتجاج کیا۔اس واقعہ کے بعد اردن حکومت نے باقاعدہ طور پر بیان جاری کیا کہ حکومت اخوان المسلمین کے تمام دفاتر کو سیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے یہ تنظیم کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے اجتناب کرے۔

یہ بھی دیکھیں

اردن: کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

اردن میں کرونا وائرس کے سبب پہلی موت واقع ہوئی ہے۔ اردن کی سرکاری خبر …