بدھ , 25 اپریل 2018

عالمی پیمانے پر ہتھیاروں کی تجارت میں اضافہ ہوگیا، برطانوی رپورٹ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ادارے سپری نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

غیرملکی ادارے کے مطابق برطانوی تحقیقی ادارے سپری نے اپنی تازہ رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اسلحے کی تجارت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں برس عسکری ساز و سامان اور فوجی خدمات کی مد میں عالمی سطح پر 3 ہزار 374 ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر خرچ کئے گئے اور یہ تجارت گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.9 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ 5 برسوں میں اسلحے کی خرید وفروخت میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی وجہ سے جنوبی کوریا نے بڑے پیمانے پر اسلحہ خریدا جبکہ اسلحہ ساز امریکی اداروں نے سب سے زیادہ 57 اعشاریہ 9 فیصد ہتھیار فروخت کئے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور سعودی عرب، صالح الصماد کی شہادت کے ذمہ دار ہیں:عبدالمالک الحوثی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے صالح الصماد ...