جمعرات , 19 جولائی 2018

حدیبیہ کیس میں شاہ خاور اسپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شاہ خاور ایڈووکیٹ کو اسپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر کردیا گیا۔ سپریم کورٹ میں زیر سماعت حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شاہ خاور ایڈووکیٹ کو اسپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر کردیا گیا۔ نیب نے اس حوالے سے صدر ممنون حسین کو سمری ارسال کی تھی جو انہوں نے منظور کرلی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کیلئے اپیل دائر کی ہے جس کی سماعت کل سے شروع ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز نیب نے کیس میں پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر کا تقرر نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ اب بطور اسپیشل پراسیکیوٹر تقرری کے بعد شاہ خاور ایڈووکیٹ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کیس میں نیب کی پیروی کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں انتخابی امیدواروں پر حملوں کا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ...