بدھ , 25 اپریل 2018

شیخ ابراهیم زکزاکی کی رہائی کیلئے برطانیہ میں مظاہرہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مظاہرین نے نائجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رہنماشیخ ابراهیم زکزاکی کی غیر قانونی گرفتاری اور ان پر تشدد کے خلاف برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے جوشیخ ابراهیم زکزاکی کی غیر قانونی گرفتاری کی دو سال مکمل ہونے پر لندن میں مظاہرہ کر رہے تھے نائجیریا میں مسلمانوں اور علماء کے خلاف تشدد کی مذمت کی۔

مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرتھے شیخ ابراهیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے خلاف اور ان کی فوری رہائی کے حق میں نعرے لگا رہے تھس۔

شیخ ابراهیم زکزاکی کو 13 دسمبر 2015 کو نائجیریا کے شہر زاریا کی امام بارگاہ پر فوج کے حملے میں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اس حملے میں سینکڑوں افراد منجملہ شیخ ابراهیم زکزاکی کے 3 بیٹے شہید ہو گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی عدالت نے شیخ ابراهیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے احکامات جاری کئے لیکن فوج اور حکومت عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کر رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور سعودی عرب، صالح الصماد کی شہادت کے ذمہ دار ہیں:عبدالمالک الحوثی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے صالح الصماد ...