ہفتہ , 23 نومبر 2019

ایران امریکہ کے مالی نظام تک دسترس کا خواہاں نہیں ، جواد ظریف

54b66a34601e9b6a468b45e1

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکیوں کو ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے لیے دوسرے ملکوں کو اطمینان دلانے کے سلسلے میں زیادہ سرگرمی سے کام کرنا چاہیے۔محمد جواد ظریف نے بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان رپورٹوں کو رد کیا کہ جن میں کہا گیا تھا کہ ایران اس وقت ایٹمی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر امریکہ کے مالی سسٹم تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اس انٹرویو میں کہا کہ ایران امریکہ کے مالی نظام تک رسائی کا ہرگز خواہاں نہیں ہے لیکن امریکیوں کو ایٹمی معاہدے پر عمل کرنا چاہیے کہ جس کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ یورپ کے مالی اداروں کو ایران کے ساتھ لین دین اور کے بارے میں اطمینان دلائے۔ایرانی وزیر خارجہ نے یہ انٹرویو نیویارک میں اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ملاقات کے ایک روز بعد دیا ہے۔واضح رہے کہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدہ ہونے کے باوجود ایران پر بہت سی پابندیاں بدستور عائد ہیں کہ ایران جن کے خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مصر اور اردن کا فلسطین مخالف بحرین کانفرنس میں شرکت کا اعلان

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ نے بحرین کی اقتصادی کانفرنس میں شرکت …