جمعہ , 10 اپریل 2020

نکی ہیلی کے ناٹک کی ایران اقوام متحدہ میں شکایت کرے گا:وزیر دفاع

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ تہران امریکی مندوب نکی ہیلی کے ایران مخالف دعوؤں کی اقوام متحدہ میں شکایت کرے گا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع امیر حاتمی نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کے ایران کے خلاف کئے گئے گھٹیا اور بے بنیاد دعوؤں کے ردعمل میں کہا ہے کہ تہران امریکی مندوب کے اس اقدام کی اقوام متحدہ میں شکایت کرے گا-

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی اس درخواست کی بھی پیروی کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ اس لوہے کے ٹکڑے کی تحقیقات کے لئے تہران ارسال کیا جائےجس کے بارےمیں ہیلی نے دعوی کیا ہے کہ یہ ایرانی میزائل کا ٹکڑا ہے –

چند روز قبل نکی ہیلی نے اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں لوہے کا ایک ٹکڑا دکھا کر دعوی کیا تھا کہ یہ اس میزائل کا ٹکڑا ہے جو نومبر میں سعودی دارالحکومت ریاض پر یمنی فوج نے فائر کیا تھا اور یہ میزائل ایران کا بنایا ہوا ہے-

ہیلی نے سعودی عرب کے لئے امریکا کی بے دریغ اسلحہ جاتی حمایت کا ذکر کئے بغیر دعوی کیا کہ ایران، یمن کی تحریک انصاراللہ کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے-

ایران کے وزیردفاع امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کے دشمن جو بھی چاہیں دعوے کریں لیکن تہران اقوام متحدہ میں امریکا کے اس اقدام کی شکایت کرنے کے ساتھ یہ اصرار کرے گا کہ جس لوہے کے ٹکڑے کو ایرانی میزائلی کا ٹکڑا بتایا جا رہا ہے اسے تحقیقات کے لئے تہران کے حوالے کیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

قبیلۂ آل سعود کرونا وائرس سے بُری طرح متاثر

کورونا وائرس بڑے پیمانے پر آل سعود کے شاہی خاندان میں سرایت کر گیا ہے۔ارنا …