جمعہ , 10 اپریل 2020

امریکہ میں ٹرین حادثے میں 8 افراد ہلاک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں اب تک 8 افراد ہلاک اور70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ امریکہ کی مشہور ٹرین سروس ایم ٹریک ٹرین 501 کو پیش آیا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سیاٹل سے پورٹ لینڈ جارہی تھی کہ ڈیوپونٹ کے مقام پر حادثہ رونما ہوا۔

حادثے کے بعد ٹرین کے ڈبے پٹڑی سے اتر کر ایک مصروف شاہراہ پر آ گرے، جو آئی فائیو موٹروے کے نام سے مشہور ہے۔ اس حادثے میں 7 گاڑیوں اور 2 ٹرکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

قبیلۂ آل سعود کرونا وائرس سے بُری طرح متاثر

کورونا وائرس بڑے پیمانے پر آل سعود کے شاہی خاندان میں سرایت کر گیا ہے۔ارنا …