اتوار , 18 اگست 2019

ایران، مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدل دیگا؛ گارڈیئن

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی نیوز پیپر نے لکھا ہے کہ ایرانی اثرورسوخ، مشرق وسطیٰ کے نقشے کو بدل دے گا۔ گارڈیئن نے ٹرمپ حکومت کے ایک سالہ دور کی کارکردگی کے بارے میں کالم میں لکھا ہے: ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کو آئندہ سالوں میں یونیورسٹیوں میں پڑھایا جائے گا، اس کی صرف ایک شرط ہے، اور وہ یہ کہ پہلے ان کے دور حکومت سے جان چھوٹ جائے۔

اس نیوز پیپر نے لکھا ہے کہ: ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کیا ہے، جبکہ اس سے پہلے کے صدر نے کوریا کے خطرے پر کسی حد تک قابو پا رکھا تھا۔

ٹرمپ چین سے دو چیزوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایک یہ کہ چین سے زیادہ تجارتی فائدہ حاصل ہو، اور دوسرا یہ کہ چین کوریا پر دباؤ بڑھا کر کوریا کے ایٹمی بحران کو حل کر لے۔

اس نیوز پیپر کے مطابق ٹرمپ، ایران کے ایٹمی معاہدے کو ختم کرنا چاہتے ہیں، جبکہ یورپ اس بات کی مخالفت کر رہا ہے۔ ٹرمپ سعودیہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف اتحاد بنا رہے ہیں۔گارڈیئن نے لکھا ہے کہ ایران کا ہرات سے لبنان تک اثرورسوخ پھیلا ہوا ہے، جس نے غیر محسوس انداز میں علاقے کا نقشہ بدل دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل مسجد اقصیٰ کا اسلامی تشخص ختم کرنا چاہتا ہے:ھنیہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے …