بدھ , 17 جولائی 2019

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےحجۃ الاسلام اکبری کو آئمہ جمعہ کونسل کا سربراہ مقررکردیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام حاج شیخ علی اکبری کو آئمہ جمعہ کونسل کا سربراہ مقرر کردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آئمہ جمعہ کونسل کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید رضا تقوی کی اس عہدے پرماموریت کے اختتام اور ان کی دو دہائیوں سے گرانقدرخدمات کا شکریہ ادا کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید ہاشم رسولی، اور حجج اسلام حاج سید رضا تقوی، حاج سید علی قاضی عسکر، حاج شیخ حبیب اللہ غفوری، حاج شیخ عباس علی اختری ، حاج شیخ محمد جعفری گیلانی، حاج سید مہدی خاموشی اور حاج سید علی شاہچراغی کو آئمہ جمعہ کونسل کے اراکین کے عنوان سے مقرر کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بحرین اور قطر پھر آمنے سامنے

رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے قطر کو …