جمعہ , 6 دسمبر 2019

سعودی عرب میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حکومت کی پالیسیوں کے اور ولیعہد کی اقتصادی پالیسی کےخلاف مظاہرے ہوئے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں سعودی بادشاہ کے محل کے سامنے سینکڑوں سعودی شہریوں نے ٹیکسوں میں اضافے اورگھریلو سبسڈی کے سلسلےکوختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

دوسری جانب سعودی شہزادوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پرشہزادہ ترکی بن محمد بن سعود الکبیر Turks bin Muhammad bin Saud al-Kabirاور شہزاده بندر بن محمد بن سعود الکبیر Bandar bin Mohammed bin Saud al-Kabir کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اقتدار پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کیلئے اپنے حریف شہزادوں کو مالی اسکینڈل کے الزام کے تحت گرفتار کر رہا ہے اور اب تک درجنوں شہزادوں اور وزیروں کو اس الزام کےتحت گرفتار کر کے ان پرحکومت سے ڈیل کرنے اور خاموش رہنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ خلائی فوجی آپریشن کی تیاریوں میں ہے: پوٹین روسی صدر ولادیمیر پوٹین

روسی صدر ولادیمیر پوٹین   نے کہا ہےکہ   امریکہ اب خلا سے  عسکری  آپریشن کرنے کی  …