جمعرات , 18 اکتوبر 2018

سعودی مذہبی اسکالر کا بن سلمان کی حمایت میں انوکھا فتویٰ جاری

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں دین کا بے جا استعمال ہونا ایک معمول سا بنتا جارہا ہے تاکہ لوگوں کوبے وقوف بنایا جائے اور ان سے ولی عہد بن سلمان کی سیاسی ناکامیاں چھپائی جائیں۔
اس ضمن میں حال ہی میں ٹویٹر پر ایک سعودی مذہبی اسکالر کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے ،جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ سعودی عرب میں مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے پر حاکم کو دوش نہ دیں،کیونکہ اللہ تعالیٰ قیمتیں بڑھاتا اور کم کرتا ہے ’’اپنے اس عجیب منطق کو صحیح ثابت کرنے کیلئے اسکالر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں ’’المسغر‘‘ شامل ہے جس کا مطلب ہے قیمتوں میں تعین کرنے والا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ تعمیر نو: کویت کی طرف سے 25 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی ہاؤسنگ کے وزیر ڈاکٹر مفید الحساینہ کا کہنا ہے کہ بردار ...