منگل , 23 جنوری 2018

جنوبی کوریا کا شمالی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شرکت کا اعلان

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا نے مذاکرات کے بعد آئندہ ماہ شمالی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں اپنے ایتھلیٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس سے دونوں ملکوں میں کشیدگی کم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان سخت کشدیگی جاری ہے اور تقریباً دو سالوں تک دونوں ملکوں کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو سکے۔دونوں ملکوں نے فوجی مذکرات کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ فروری 2016 سے بند ملٹری ہاٹ لائن کو بھی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شمالی کوریا اور اولمپکس منتظمین سرمائی اولمپکس کو ‘امن اولمپکس’ قرار دیتے ہوئے ان مقابلوں میں جنوبی کوریا کی شرکت کے خواہشمند تھے لیکن اس حوالے سے پیان یانگ نے مکمل خاموشی برقرار رکھی ہوئی تھی۔تاہم اس سلسلے میں گزشتہ روز پیشرفت ہوئی اور جنوبی کوریا نے سرمائی اولمپکس 2018 میں شرکت کا اعلان کیا۔منگل کو دونوں ملکوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی کوریا قومی اولمپکس وفد، ایتھلیٹس، چیئرلیڈرز، آرٹ پرفارمرز اسکواڈ، شائقین اور دیگر کو گیمز میں شرکت کیلئے بھیجے گا جسے شمالی کوریا کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بیٹنگ پھر ناکام، نیوزی لینڈ کا سیریز میں 5-0 سے کلین سوئپ

ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے سبب پاکستانی ٹیم کو ایک مرتبہ ...