پیر , 23 اپریل 2018

لہسن سے چربی کا خاتمہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر لوگ مصروف زندگی کی وجہ سے ورزش نہیں کرپاتے جبکہ فاسٹ فوڈ بھی اب کھانے کا اہم حصہ بنتا جارہا ہے لیکن اس سب کا نتیجہ موٹاپے یا پھر پیٹ پر اضافی چربی کی صورت میں ہمارے سامنے آتا ہے اور پیٹ کا بڑھنا ہی پیٹ، امراض قلب، بلڈپریشر سمیت دیگر مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔مشرقی طب میں پیٹ کو کم کرنے کیلئے کئی نسخے موجود ہیں اور یہ عام طور پر آزمودہ بھی ہیں لیکن ان میں بعض انتہائی سادہ اور قابل عمل ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر ہم با آسانی پیٹ کی اضافی چربی سے،

نجات پاسکتے ہیں۔انہوں نسخوں میں سے ایک نسخہ لہسن کا پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے استعمال ہے۔نہار منہ لہسن کی ایک یا دو گٹھیا کھانے سے ہمارے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوسکتی ہے یعنی ایک ایک یا دو گٹھیا لہسن کی لیموں ملے پانی کے ساتھ ہم لوگ کھانا شروع کردیں تو اس سے بھی وزن میں کافی کمی واقع ہوتی ہے یا پھر چھلا ہوا لہسن پیس کر ایک یا دو چمچ کھالیا جائے اور اس پر لیموں پانی پی لیا جائے تو اس طرح بھی ہم اپنے پیٹ کی اضافی چربی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جسمانی طور پر فٹ افراد کی یہ علامات آپ میں ہیں؟

اچھی صحت کے لیے جسمانی فٹنس ضروری ہوتی ہے مگر آپ کس حد تک فٹ ...