پیر , 23 اپریل 2018

انٹیل ٹیکنالوجی کا گاڑیوں میں استعمال

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے کہا ہے کہ ولکس ویگن، نسان، اور بی ایم ڈبلیو کی بیس لاکھ گاڑیوں میں اس کی موبائل آئی روڈ ایکسپریئنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس ٹیکنالوجی کے تحت کم قیمت اور جدید نقشاجات تیار اور جدید بنائے جائیں گے۔انٹیل نے اسرائیلی سنسر اور چپ میکر موبائل آئی سے گزشتہ سال پندرہ ارب ڈالر میں خریدی تھی۔ اپنے خطاب میں انٹیل کے سی ای او بریائن کرزانیچ نے بتایا کہ کس طرح ڈیٹا سے سے ہمارے اردگرد دنیا تبدیل ہورہی ہے اور اس کی بدولت آرٹیفشل انٹیلی،

جنس سے لے کر ورچوئل مشین تک جدت کی نئی لہر آرہی ہے۔انٹیل کی جانب سے اس موقعے پر خود چلنے والی کار بھی متعارف کروائی گئی۔ انٹیل کی جانب سے ایس ای آئی سی موٹر، فراری اور نیوو انفو کے ساتھ اشتراکی تعاون کا بھی اعلان کیا۔میڈیا سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے انہوں نے انٹیل اسٹوڈیو متعارف کروایا اور پیراماونٹ پکچر کی تشکیل کا اعلان کیا۔ اپنے خطاب میں انٹیل کے سی ای او کا مزید کہنا تھا کہ ڈیٹا نہ صرف ہر جگہ موجود ہے بلکہ آئندہ جدت کی راہ میں تخلیقی قوت بھی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہیروں سے لدی چٹان گمشدہ سیارے سے آئی تھی

برسلز (مانیترنگ ڈیسک) یک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ 2008 میں زمین کی فضا ...