پیر , 23 اپریل 2018

سعودی خواتین کے لیے سٹیڈیم جانے کے راستے کھل گئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین آئندہ جمعہ سے سٹیڈیمز میں جا کر کھیلوں کے مقابلے دیکھ سکیں گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت نے کہا ہے کہ 12جنوری کو الحئی بمقابلہ الباطن فٹ بال کلبز کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کے لئے خواتین کو بھی سٹیڈیم جانے کی اجازت ہو گی۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس قدامت پسند ملک میں خواتین سٹیڈیم جا کر میچ دیکھنے کی قابل ہوں گی۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ رواں برس خواتین پر عائد اس پابندی کو ختم کر دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

’موساد‘ کا ایک اور جرم، ملائیشیا میں فلسطینی سائنسدان کوشہید کردیا گیا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)صہیونی ریاست کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے’موساد‘ نے ایک اور فلسطینی ...