منگل , 23 جنوری 2018

گزشتہ سال 15 فلسطینی بچے شہید ہوئے

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کا دفاع کرنے والی عالمی موومنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 2017 میں 15 فلسطینی بچے غزہ،غوب اردن اور قدس شہر میں شہید ہوئے۔

فلسطین کی اطلاع رسانی مرکز کی رپورٹ کے مطابق بچوں کا دفاع کرنے والی عالمی موومنٹ کی فلسطینی شاخ نے اعلان کیا ہے کہ 2017 میں 15 فلسطینی بچے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سےشہید ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی اسیروں کے مطالعاتی مرکز کے ترجمان ریاض اشقر کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے 2017 میں کم از کم 170 عورتوں اور بچوں کو گرفتار کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم الضمیرکی رپورٹ کے مطابق تقریبا 7 ہزار فلسطینی صیہونی جیلوں میں کسمپرسی کی حالت میں ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی حکومت کے سابق عہدیدار کا ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ ہیک

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی اخبارات کے مطابق مبینہ امیرکی ہیکروں نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ...