پیر , 23 اپریل 2018

سعودی عرب ایران ڈرتا ہے؛ ٹرمپ کے اسٹرٹیجسٹ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کے سابق اسٹرٹیجسٹ «اسٹیو بینن» نے کہا ہے کہ: سعودیہ اور مصر موت کی حد تک ایران سے ڈرتے ہیں ،مائیکل وولف کی کتاب «Fire and Fury: Inside the Trump White House» سے امریکہ میں شورشرابہ مچا ہوا ہے، اور سب سے زیادہ ٹرمپ اس پر غصہ ہیں۔

ٹرمپ نے اس کتاب کے مصنف کو ہارا ہوا شخص قرار دیا، اور اس کتاب میں اپنے سابق اسٹرٹیجسٹ اسٹیو بینن کی باتوں کو ذکر کرنے پر، انہیں بھی لفظی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے اس کتاب کے 237 نمبر صفحے پر ٹرمپ کے امریکی سفارتخانے کو قدس منتقل کرنے کی وجہ بیان کی ہے۔کتاب کے اسی حصے میں انہوں نے سعودی حکام کا ایران سے خوفزدہ ہونے کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے: ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ہم امریکی سفارتخانے کو بدلنے کے لیے تیار تھے، نیتن یاہو اور امریکی (یہودی) سرمایہ کار اڈلسن بھی یہی چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا: مغربی کنارے کو اردن اور غزہ کو مصر کے حوالے کر دینا چاہئے، تاکہ وہ آپس میں لگ جائیں۔ اسٹیو بینن نے اس کتاب میں واضح طور پر اقرار کیا ہے کہ: سعودیہ اور مصر موت کی حد تک ایران سے ڈرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے ،ترک صدر

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ...