پیر , 23 اپریل 2018

کراچی سے 2 چینی اے ٹی ایم ہیکرز پکڑے گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں مقامی اسٹریٹ کرمنلز کے بعد غیرملکی بھی جرائم کرنے لگے، صدر میں بینک کی اے ٹی ایم میں ہیکنگ ڈیوائس لگانے والے 2 چینی باشندے قانون کی گرفت میں آگئے۔کراچی میں چائنہ کٹنگ کے بعد چائنیز ملزمان بھی سرگرم ہوگئے جنہیں اے ٹی ایم کی چائنہ کٹنگ کرنا مہنگا پڑگیا۔

صدر سے 2 چینی باشندے قانون کے شکنجے میں آگئے، ملزمان نجی بینک کی اے ٹی ایم سے ہیکنگ ڈیوائس نکالنے آئے تھے، جسے 3 دن پہلے نصب کیا گیا تھا۔

ملزمان تو پکڑ لئے جنہیں اردو بھی نہیں آتی، اب تفتیش کیسے کی جائے، پولیس نے ٹرانسلیٹر بلالیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر ڈیفنس میں پولیس اور ایف آئی نے کارروائی کرتے ہوئے لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔

یہ بھی دیکھیں

سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے ،ترک صدر

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ...