پیر , 23 اپریل 2018

ایرانی صدر کا دشمنوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت پر تاکید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ہنگامے اور بلوے کرنے والوں کے خلاف ایرانی عوام کا شاندار اتحاد دشمنوں کے مقابلے میں ایران کی ایک اور بڑی اور اہم کامیابی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ دنوں ایران کے بعض شہروں میں شرپسندوں کے ذریعے کئے گئے ہنگاموں کے بعد ایرانی عوام کی جانب سے اسلامی جمہوری نظام کی حمایت میں ملک کے سبھی شہروں میں نکالی گئیں شاندار ریلیوں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ بلوائیوں کے خلاف ایرانی عوام کے مختلف طبقوں اور مسالک و قومیتوں سے تعلق رکھنے والوں کی بروقت اور بابصیرت اور ساتھ ہی پرجوش ریلیوں نے دشمنوں کے مقابلے میں ایران کے لئے ایک اور بڑی کامیابی رقم کی ہے۔

صدر روحانی نے ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات کے ثقافتی اور سماجی علل و اسباب تلاش کرنے اور عوام کے جائز مطالبات کو سننے اور انہیں پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں منجملہ یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ کی ہوشیاری نے ثابت کردیا کہ بعض مشکلات کے باوجود جو عوام کو درپیش ہیں ایران کے عوام پرامن مطالبات کا دشمنوں کے ذریعے غلط استعمال کئے جانے اور انقلاب دشمن عناصر اور ایران کے دشمنوں کے اقدامات کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹ جانے کے لئے ہروقت تیار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے ،ترک صدر

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ...