بدھ , 17 اکتوبر 2018

ایران میں حالیہ واقعات میں امریکہ کا گھناؤنا کردار سب پر آشنا ہوچکا ہے:پال کریک رابرٹس

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی تجزیہ کار نے ایران کےحالیہ ناخوشگوار واقعات میں امریکہ کے واضح کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1979 ء میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی واشنگٹن ایران پر دوبارہ کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی آرہی ہے۔

اپنے ایک مضمون میں ’’پال کریک رابرٹس‘‘نےایران کےحالیہ ناخوشگوار واقعات میں امریکہ کے واضح کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1979 ء میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی واشنگٹن ایران پر دوبارہ کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی آرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران میں رونما ہونےو الے واقعات میں امریکہ کا کردار واضح ہے اوراقوام متحدہ نے ان واقعات پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا رجوع کرکے اسلامی جمہوریہ ایران میں مزید مداخلت کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو غیر مستحکم کرنے میں کامیاب ہوتا ہے تو یقینی طور پر امریکہ کا اگلا ہدف روس یا چین ہوگا ۔

انہوں نے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف کے اس بیان کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے سے بعض رہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ روسی حکومت کسی کو بھی شام کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی غیر مستحکم ہونے کی اجازت نہیں دےگی۔

انہوں نے کہاکہ امریکی آبادی جو ہمیشہ اپنی حکومت اور سی این این نیو یارک ٹائمز واشنگٹن پوسٹ کی جھوٹی خبروں پر بھروسہ کرتے ہیں کے بغیر دنیا کی ساری آبادی دنیا بھر کے تنازعات میں امریکہ کے واضح کردار سے روبرو ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بعض مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں نے اپنے پیسے ڈوب جانے اورمہنگائی کے خلاف گذشتہ 28 دسمبر کو ملک کے بعض شہروں میں مظاہرے کئے تھے اوروہ حکومت سے مالیاتی اداروں کی کڑی نگرانی کا مطالبہ کررہے تھے لیکن مظاہروں کی صفوں میں شامل ہوجانے والے شرپسند عناصر نے نجی املاک عام لوگوں اورسیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرکے احتجاج کو تشدد میں تبدیل کردیاتھا ۔

امریکہ ،سعودی عرب اوربعض مغربی دیگر حکومتوں نے ایران میں گھڑ بڑھ پھیلانے کی کوشش کرنے والے شر پسند عناصر کی کھلے عام حمایت کرنے کا اعلان کیاتھا لیکن ایرانی عوام نے فتنہ گھر عناصر اوران کے سرپرستوں کی تمام سازشوں اورفتنوں کا ناکام بنادیا ۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور ہائی کورٹ: مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست مسترد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام ...