جمعرات , 19 جولائی 2018

امریکہ کا رژیم چینج پلان ایران میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا:برائن بیکر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک معروف امریکی سیاسی مبصر کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی نظام کو بدلنے کا امریکی خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اوربلاشبہ اسلامی جمہوریہ پر واشنگٹن کا اقتصادی دباؤ ایرانیوں کو کبھی بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا ۔

’’برائن بیکر‘‘نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی نظام کو بدلنے کا امریکی خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اوربلاشبہ اسلامی جمہوریہ پر واشنگٹن کا اقتصادی دباؤ ایرانیوں کو کبھی بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے بعض ایرانی کمپنیوں پر ظالمانہ پابندیاں عائد کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس اقدام کو حالیہ مظاہروں سے جوڑا ہے جبکہ اسے پہلے ماضی میں واشنگٹن جھوٹے اوربے بنیاد الزامات کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل پروگرام کو ٹارگٹ بناتا رہا ہے۔

برائن بیکر نے کہاکہ ایران کے تئیں امریکہ کے دشمنانہ اقدام کا مقصد دراصل جامع مشترکہ ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنا جامع مشترکہ ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2015 ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے کے اصولوں کے تحت امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر پچھلی پابندیاں اُٹھانے اور نئی پابندیوں عائد نہ کرنے کا پابند ہے تاہم واشنگٹن کی طرف سے اس تاریخی معاہدے کی بارہا خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر اقتصادی دباؤ کا حتمی مقصد اسلامی جمہوریہ ایران میں امن واستحکام کو درہم برہم کرکے یہاں کے نظام حکومت کو بدلنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران کی بیدار قوم کسی کو بھی اپنے داخلی معاملات میں ہر گز اجازت نہیں دےگی۔

یہ بھی دیکھیں

پارلیمنٹ نے اسرائیلی وزیراعظم سے جنگی اختیارات چھین لیے

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کو دیئے گئے جنگی اختیارات واپس لے ...