پیر , 20 مئی 2019

اُردن میں محمد بن سلمان اور صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی خفیہ ملاقات

32323232

اُردن (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولیعہد کے جانشین محمد بن سلمان نے اردن میں صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو سے اردن میں ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات شہر عقبہ میں ہوئی جس میں اردن چیف آف اسٹاف مشعل محمد زین بھی موجود تھے۔اس ملاقات میں مصر اور سعودی عرب کے تعلقات نیز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے دورہ مصر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں دونوں فریق نے تل ابیب اور ریاض کے مشترکہ اہداف اور مقاصد پر بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں جزیرہ صنافیر و جزیرہ تیران اور ریاض و قاہرہ کے درمیان ہونے والا آبی معاہدہ، نیز اس سلسلے میں اسرائیل سے ہم آہنگی، علاقہ سینا کا دائرہ پھیلانا تاکہ غزہ پٹّی کے باشندوں کو وہاں منتقل کیا جائے، اردن اور مصر میں اخوان المسلمین کے مستقبل ، بحیرہ احمر میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور دونوں جانب سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل عالمی بائیکاٹ تحریک کے خلاف سرگرم

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی اخبارات کے مطابق صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کےلیے سرگرم عالمی تنظیموں کے …