پیر , 23 اپریل 2018

امریکہ کی ناکامی وکی لیکس کے بانی کو ایکواڈورکی شہریت مل گئی

کوئٹو (مانیٹرنگ ڈیسک)ایکواڈور نے 2010 میں امریکی فوج کی خفیہ معلومات افشاں کرنے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دے دی ہے۔ایکواڈور کی وزیر خارجہ ماریہ فرنینڈا اسپنوسا نے کوئٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جولین اسانج نے شہریت کی درخواست دی تھی اور وہ 12 دسمبر 2017 سے ایکواڈور کے شہری ہیں۔
ماریہ فرنینڈا نے مزید کہا کہ جولین اسانج کو ایک تیسری ریاست سے جان کا خطرہ ہے، ہم نے برطانیہ کے ساتھ وکی لیکس کے بانی کے معاملے کو باوقار طریقے سے حل کرنے کے لیے جولین اسانج کو ایکواڈور کی شہریت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ وکی لیکس کے بانی کو شہریت دینے کا فیصلہ برطانیہ کی جانب سے جولین اسانج کو سفارتی درجہ دینے کی درخواست مسترد کرنے کے بعد کیا گیاجبکہ جولین اسانج کو سفارتی درجہ دینے کا مقصد انہیں گرفتاری سے استثنیٰ دلانا تھا۔
ادھر جولین اسانج کو خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کر دیا جائے گا، جہاں ان سے 2010 میں امریکی فوج کی خفیہ معلومات افشا کرنے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ جولین اسانج نے 2012 سے برطانیہ میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج 6 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج 6 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ ...