پیر , 23 اپریل 2018

ایران اور فرانس کے وزراء خارجہ کی ملاقات

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور فرانس کے وزير خارجہ جان ایو لودریان نے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی کی دعوت پر بیلجیئم کے دورے پر ہیں جہاں فرانس کے وزير خارجہ سے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ ایٹمی معاہدے عمل در آمد کے سلسلے میں بات چیت کی ہے، ایرانی وزير خارجہ برطانیہ اور جرمن کے وزراء خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج 6 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج 6 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ ...