منگل , 23 جنوری 2018

سات سالہ معصوم زینب کو انصاف دو،لندن میں پاکستانی کمیونٹی کا مظاہرہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) : پاکستان کے شہر قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ زینب کو انصاف دلانے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں حکومت پنجاب کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستانی عوام کی جانب سےشہر قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ زینب کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ملزمان کی فوری گرفتار کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے حکومت پنجاب اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گھنونے جرم میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر لوگوں کی جانب سے حکومت پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔
پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان میں کم سن بچوں کی حفاظت اور زیادتی کے واقعات کے روک تھام کیلئے قانون سازی کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا: ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان ڈیل، حکومت کا ’شٹ ڈاؤن’ ختم

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی جماعت ریپبلکن اور اپوزیشن ڈیموکریٹس کے درمیان ڈیل کے بعد امریکی سینٹ ...