بدھ , 16 جنوری 2019

محکمہ شماریات نے مردم شماری کا تمام ڈیٹاالیکشن کمیشن کو فراہم کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن دو ہزار اٹھارہ کی تیاریوں کے معاملہ پر محکمہ شماریات نے الیکشن کمیشن کومردم شماری کا تمام مطلوبہ ڈیٹا فراہم کردیا۔
ادارہ شماریات نے مردم شماری 2017 سے متعلق تمام مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو طے شدہ وقت میں یعنی 10 جنوری تک مہیا کر دیا، الیکشن کمیشن کو مہیا کئے گئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق الیکشن کمیشن کومردم شماری چارج ، سرکل کانقشہ ، شہری اوردیہی بلاکس کے نقشے اور علاقوں کی تفصیل بھی دی ہے ۔ اس کے علاقہ تمام بلاکس سطح تک کا ڈیٹا بھی الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے ۔
متعلقہ ریکارڈ باضابطہ طورپر صوبائی دفاترکے بھی حوالے کردیا گیا جبکہ معلومات کی فراہمی کیلئے ادارہ شماریات میں خصوصی سیل بھی قائم کردیاگیا ہے، جو الیکشن کمشن کو بروقت معلومات اور سہولت فراہم کرے گا تاکہ حلقہ بندیوں کا کام بلا کسی تعطل کے جاری رہ سکے۔

یہ بھی دیکھیں

اپوزیشن کا واک آؤٹ، این آر او اور نیب کیسز سے بچنے کے ہتھکنڈے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اپوزیشن کو صرف واک آؤٹ کرنے کا ...