منگل , 23 جنوری 2018

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا‘ نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائیگا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل(ہفتہ کو)ہوگا،سابق حکمران اتحاد کے درمیان قائد ایوان کا نام طے کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے کہا اپوزیشن نئی صوبائی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کی حمایت کی اور آئندہ بھی جمہوری قوتوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے صالح بھوتانی اور جان محمد جمالی مضبوط امیدوار ہیں۔ یاد رہے کہ نواب ثناء اللہ زہری نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاوت کے بعد گزشتہ روز اپنے خلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شہریوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے کا اعلان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کے مسائل سننے ...