پیر , 17 دسمبر 2018

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ برطانیہ منسوخ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک):دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ برطانیہ میں ان کا پرجوش استقبال نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جگہ اب سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن برطانیہ جائیں گے۔ اس حوالے سے صدرٹرمپ نے برطانیہ کے دورے کومنسوخ کرنے کا بہانہ سابق صدراوباما کے فیصلے کوبنالیا اور کہا کہ اوباما انتظامیہ نے بہترین جگہ پرواقع امریکی سفارتخانہ کوڑیوں کے مول بیچ دیا اس لئے نئے سفارتخانے کا افتتاح نہیں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ کے دورے کو منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اوباما کے فیصلے کا مخالف ہوں اس لئے دورہ برطانیہ منسوخ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

خوف زدہ نہیں، جیل دوسرا گھر ہے: آصف زرداری

ٹنڈوالہٰ یار(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ گرفتار ہوا تو کیا ہوگا، ...