منگل , 23 جنوری 2018

قصور مظاہرین کی ہلاکت؛ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): قصور میں پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کیخلاف درج کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
قصور میں 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کیخلاف احتجاج کے دوران دوروز قبل شہریوں پر پنجاب پولیس نے گولیاں برسادیں تھیں جس کے باعث دو بے گناہ مظاہرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ قصور میں احتجاج کے دوران مظاہرین پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ایما پر فائرنگ کی جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہاکہ عدالت شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کیخلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
واضح رہےکہ 7 سالہ ننھی اور معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کیخلاف قصور کے رہائشیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے دوران پنجاب پولیس نے مظاہرین پر گولیاں برسادی تھیں جس کے باعث دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شہریوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے کا اعلان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کے مسائل سننے ...