پیر , 17 دسمبر 2018

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے2 فلسطینی شہید

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک سولہ سالہ فلسطینی نوجوان کو جنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع ہی پر شہید ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے آزاد اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے خلاف تحریک انتفاضہ قدس کا آغاز ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملے میں کم سے کم اکیس فلسطینی شہید اور تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینی پرچم لہرانا قابل سزا جرم قرار دینے کے لیے اسرائیلی قانون سازی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل اخبارات کے مطابق حکومت نے ایک نیا قانون تیار کرنے کی کوششیں ...