منگل , 25 ستمبر 2018

صیہونی وزیر اعظم کے ممکنہ دورے کے خلاف ہندوستانی عوام کا شدید احتجاج

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان کے عوام اور علماء نےصیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورہ ہندوستان کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔اور ہندوستان کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بنیامین نیتن یاہو کے دورے کو منسوخ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی پارلیمنٹ کے نمائندوں،علماء اور اس ملک کی اسلامی تنظیموں نے جمعرات کے روز بیان جاری کر کےصیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ممکنہ دورہ ہندوستان کی مخالفت کرتے ہوئے دورے کی مذمت کی۔
ان بیانات میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جاری جارحیت اور فلسطینی عوام کے قتل عام کی مذمت کی گئی ہندوستان کے عوام نے اس سے قبل صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو فلسطینی عوام کا قاتل اور جارح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ صیہونی وزیر اعظم کے دورہ ممبئی کے موقع پرسخت مزاحمت کی جائے گی۔واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن 14 جنوری کو ہندوستان کے پہلے دورے پرجائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

برطانیہ دہشت گردی، منی لانڈرنگ اور کرپشن کیسز میں صرف ٹھوس شواہد پر ہی کارروائی کرے گا، ساجد جاوید

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر کا کہنا ...